کراچی: مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1866 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 170353 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
چھٹے انٹرنیشنل پاک آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر
واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1834 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی لیکن اسکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔