ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے-
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،جمعرات کو 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی جو بدھ کو 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے تھی، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے ہوگئی،جبکہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 399 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 38.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام قیمت میں 46 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 121 روپے اور 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہوئی۔