کراچی: انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ،جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 62 پیسے کا ہے،انٹربینک کے گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 232 پر بند ہوا اور آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 167 جبکہ بلند ترین سطح 79 ہزار 388 رہی۔
جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی،22 افراد جان بحق
بازار میں آج 38.5 کروڑ شیئرز کے سودے 15.45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 321 ارب روپے ہے،دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 540 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوا۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر فی اونس ہے۔
’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق
واضح رہے کہ دو روز قبل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار500 روپے کا ہوگیا تھا۔