ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی کے مہینے میں سونے کی فی تولہ قیمت مجموعی طور پر 2 ہزار 800 روپے بڑھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 303 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں
کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث، رپورٹ طلب
ایف بی آر ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع
127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے