سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہوگئی
0
170

کراچی:پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا،943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گئی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک بڑھ گئیں، پہلے 4 ماہ میں ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔

واپڈا کے آٹھ منصوبے مکمل ہونے سے بجلی پیداواری صلاحیت دگنا ہو جائیگی

رپورٹ کے مطابق چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد بڑھیں جس کا حجم 10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں، آئل سیڈز اور میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی، چینی کی ایکسپورٹ میں100 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

رپورٹ کے مطابق گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی، مچھلی کی ایکسپورٹ میں 8 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی تا اکتوبرپاکستان سے تمباکوکی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی۔

Leave a reply