ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے تک کم ہوگئی
0
40
Gold

کراچی:ڈالر کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کئی ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق تعطیلات سے قبل سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعدڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، آج پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا-

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

Leave a reply