امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

منگل کو سونے کی مقامی قیمتوں کے نرخ بڑھ گئے
0
137
business

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا –

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 279 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 41 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے سے 63799 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 15.19 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 9327 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے منگل کو سونے کی مقامی قیمتوں کے نرخ بڑھ گئے، 10گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوگیافی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا 10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہوگئی قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا تھا، جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

Leave a reply