مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا
0
36
Gold

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

باغی ٹی وی: 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کم ہو کر 47429 پر آگیا ہے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 33 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12.54 ارب روپے میں ہوا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہوکر 7108 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیااسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار اختتام پر 287 روپے 91 پیسے ہے۔ گذشتہ روز کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 43 پیسے تھا۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر آج 48 پیسے مہنگا ہوا ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 294 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

علاوہ ازیں ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہےبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1927 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا دام ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہے۔

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

Leave a reply