ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی ہے
0
124

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی-

باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار100 روپے پر مستحکم ہے ڈیلرز کےمطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار414 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس قیمت ایک ہزار 999 ڈالرز ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں جس کے بعد لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔دسمبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں۔

جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 286.20 روپے پر ٹریڈ پر رہا انٹر بینک مارکیٹ کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286.50 روپے پر بند ہوا تھا ۔

Leave a reply