ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، 24 قیراط فی تولہ سونا مزید 300 روپے سستا ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 257 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 235 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 102 روپے پر آ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے کمی کے بعد 3,963 روپے اور 10 گرام چاندی 52 روپے کمی سے 3,397 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 3,340 ڈالر سے گھٹ کر 3,337 ڈالر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ 24 جولائی کو سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر آ گیا تھا۔ 25 جولائی کو مزید 2,300 روپے کمی سے سونا 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا تھا۔سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی نے خریداروں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے، جبکہ صرافہ بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معمول پر آ رہی ہیں۔
ایشیا کپ بھارت سے یو اے ای منتقل ،پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو
امریکی جنرل کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا، علاقائی امن میں خدمات کا اعتراف
علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر