کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہواانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافے ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 48 پیسے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1412 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 362 ارب روپے ہے۔

جبکہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہےعالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔

Shares: