کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ اسمگلر خواتین سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
کلیکٹریٹ آف کسٹمز کے جاری کردہ بیان کے مطابق، انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں دو خواتین مسافروں کو مشکوک حرکات کی بنیاد پر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ایک خاتون کے سامان سے 6143 ڈالر اور 2 کلوگرام سونا جبکہ دوسری خاتون سے 5746 ڈالر اور 1.05 کلوگرام سونا برآمد ہوا۔کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ زیورات اور غیر ملکی کرنسی کو کسٹمز پریونٹیو اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے کر باقاعدہ حراستی رسیدیں جاری کر دیں۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں خواتین کے خلاف سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش پر کسٹمز قوانین کے تحت ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے
دبئی ائیرشو،ایئر چیف کا دورہ،دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط








