باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار)گومل زام تباہی کے دہانے پر زمیندار پھٹ پڑے ۔گومل زام تباہی ذمہ دار عوامی نمائندے و ایریگیشن اور پی ڈی دفتر ہے۔نہروں کی مرمتی کام سست روی کا شکار احتجاج کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق گومل زام میں ہونے والی کرپشن اور حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے نہروں کا کام میں سست روی کے خلاف ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت سیاسی و سماجی شخصیت حافظ امداد اللہ خان گنڈہ پور آف پوٹہ نے کی جس میں گومل زام کے متعلقہ زمینداروں کی کافی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں گومل زام ڈیم کے نہری سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا جس سے نہری نظام رک چکا ہے اس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ اداروں کے منتخب نمائندوں پر ہے ۔اس پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن اور نااہلی کے خلاف کسی منتخب نمائندے نے اسمبلی میں آواز بلند نہیں کی ۔مقرین کا کہنا تھا کہ گومل زام میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے ہمارے علاقے کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا جا رہا ہے لیکن کسی سیاسی نمائندے نے اس کرپشن کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے کرنے والے اب کہاں ہے ۔زمینداروں کا کہنا تھا کہ گومل زام میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ایک رقبہ آباد کرنا تھا لیکن بہت کم علاقہ آباد ہوا ہے۔یہ متعلقہ اداروں کی ناکامی اور نا اہلی ہے ۔متعلقہ نمائندوں کی خاموشی پر افسوس ہے کیونکہ ہمارے ہی ووٹوں کی وجہ سے وہ اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اب عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنا ان کا حق بنتا ہے۔ کسی نے ابھی تک اسمبلی کے فلور پر آواز بلند نہیں کی جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔گومل زام میں ہونے والی اتنے بڑے لیول کی کرپشن کو اسمبلی کے فلور پر اٹھانا ان پر فرض ہے۔ اگر انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تو آنے والے جنرل الیکشن میں ووٹ کے ذریعہ احتساب کیا جائے گا ۔گندم کی فصل کا وقت تقریبا ختم ہونے والا ہے علاقے میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے اور اب اتنے بڑے لیول پر فصلات کے نقصان سے علاقے میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور ہمارے منتخب نمائندوں پر ہیں۔جن کی نااہلی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے جس کے خلاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کہ سوشل میڈیا اخبارات اور اس میٹنگ کے اغراض و مقاصد اعلی حکام تک پہنچائے جا سکیں اور اس اہم ترین مسئلے کے حل کے لئے کوشش جاری ہے اور جاری رہے گی چاہے ہمارا کوئی منتخب نمائندہ ہمارا ساتھ دے یا نہ دے دے ان شاء اللہ عوامی طاقت سے اعلی حکام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور تحریک کو کامیاب بنائیں گے ۔تمام مقررین نے ایڈمن گومل زام گروپ سیف الرحمان خان گنڈہ پور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان ہی کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی آئی اور آج اکٹھ بھی ان ہی کی وجہ سے ہوا سب سے پہلے انہوں نے آواز بلند کی اور علاقے کی ترقی کے لئے سب لوگوں کو یکجا کیا ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مختلف کمیٹیاں بنا کر اپنے لوکل سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے جاکر ملاقات کریں گے اور ان سے تحریک میں ساتھ دینے کا کہا جائے گا ۔ اگر کسی سیاسی نے علاقے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ نہ دیا اور آواز بلند نہ کی تو ہر سیاسی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔میٹنگ میں سیف الرحمن خان گنڈہ پور آف پوٹہ زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کیا گیا انہی کی وجہ سے عوام میں بیداری آئی ۔ میٹنگ میں عبدالمنان خان گنڈہ پور ،رفیع اللہ خان گنڈہ پور، صلاح الدین خان گنڈہ پور، محمد صہیب خان گنڈہ پور، سابقہ امیدوار تحصیل میئر قاری غلام فرید،ارشد خان گنڈہ پور،عالم شیرسگو،ملک غلام فرید،لیاقت خان، حاجی ربنواز،ملک صوبیدار ،عبدالغفار خان و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پرکثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔

Shares: