لاہور:پاکستان کےخلاف دشمن نے ہرمحاذ پرجنگ شروع کررکھی ہے،آج کل ففتھ جنریشن وار کابڑا زور ہے، اس میں کچھ ایسے لوگ اور این جی اوز استعمال ہوجاتی ہیں کہ جن کے ذریعے دشمن اپنے مفادات حاصل کرتا ہے،اس ففتھ جنریشن کا شکارزیادہ اپنے ہی لوگ ہوتے ہیں ، جن کو ریاست کےخلاف استعمال کرنا آسان ہوتا ہے،
ایسا ہی ایک کردار میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ ہے جو کہ ہے تو پاک فوج کا ریٹائرڈ افسر مگراس کا تعلق پاک فوج سے جوڑنا بڑے شرم کی بات ہے،عدیل راجہ راولپنڈی روات کے علاقے کے رہائشی ہیں اور آج کل تو وہ پاک فوج کے خلاف وہ زہراگل رہے ہیں جودشمن بھی نہیں اگل سکتا ،حتی کہ اب تو بھارت میجرریٹائرڈ عدیل راجہ کو پروموٹ کررہا ہے ،
اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ وہ بہت پریشان تھے کہ یہ شخص کون ہے جو پاک فوج کا اپنے آپ کو ریٹائرڈ افسرکہتا ہے اور پاک فوج کے خلاف ہی زہر اگل رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ انہیں معلوم ہوا کہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ 99 پی ایم لانگ کورس کے ذریعے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ میجر عدیل راجہ ریٹائرڈ بس داو لگ گیا ، یہ اس لائق نہیں تھا کہ اسے کمیشن کے ذریعے بڑے عہدے پر بٹھا دیا جائے ، انکا کہنا تھاکہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ کے ساتھیوں کا کہنا ہےکہ یہ شخص شروع دن سے ہی منفی سوچ کا حامل افسر تھا ، ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ پی ایم لانگ کورس بڑے بڑے لوگوں کوبنا دیتا ہے مگراس کا تو تعلیم نے بھی کچھ نہیں بدلا بلکہ بگڑہی گیا
ان کا کہنا تھا کہ جو فوج میں بھرتی ہوتے ہیں ان کو بڑے عہدوں تک پہنچنے کےلیے بڑے بڑے کورس کرنا پڑتے ہیں، کوئی آرٹلری تو کوئی اور اسپیشل کورس کرکے اپنی قابلیت کا سکہ منواتا ہے مگر یہ میجر عدیل راجہ تو وہ شخص ہے کہ جس نے اپنی قابلیت بہتر کرنے کےلیے کوئی کورس بھی نہیں کیا ، مزید تعلیم بھی حاصل نہیں کی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے بڑے بہانے بنائے ،کبھی ماں اور کبھی بیوی سے متعلق اپنی کہانی سنائی اورپھر ایک وقت آیا کہ فوج سے اس کو چھٹی دے دی گئی ، اس کی پہلی بیوی بھی اس کو چھوڑ چکی ہے ، اور پھر یہ شخص ڈی ایچ اے میں زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بھی مشہور ہے، ان کا کہنا تھاکہ اس کے رشتہ دار اس کی سب چالیں جانتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھاکہ پھر یہ جب کنگال ہوا تو یوکے بھاگ گیا اور وہاں جاکروی لاگ کرنے لگا پھررا نے اس کی مدد کی اورپی ٹی آئی کا پلیٹ فارم اس نے استعمال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول تین وی لاگر بن گیا،
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میجرریٹائرڈ عدیل راجہ اس وقت زہر اگل رہا ہے لیکن اس کو یہ احساس نہیں کہ اس سے پاک فوج کی بدنامی ہورہی ہے اور ملک کا نقصان ہورہا ہے، لیکن اسے کیا اسے تو پی ٹی آئی کی مدد وحمایت حاصل ہے،عمران خان جیسے مقبول لیڈرکی مہم چلا رہا ہے ،یہ شخص ملک کے خلاف زہر اگل رہا ہےمگرکب تک یہ ملک دشمنی کرے گا ، ذمہ داروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیےj