خدا حافظ الوداع الوداع:2021::پاکستان میں 2022 کے سال کا آغازکہیں دعائیں اورنیک تمنائیں تو کہیں آتش بازی

0
102

لاہور:خدا حافظ الوداع الوداع:2021::پاکستان میں 2022 کے سال کا آغازکہیں دعائیں اورنیک تمنائیں تو کہیں آتش بازی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بھی نیا سال شروع ہوچکا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد سال 2022 کا سورج بھی طلوع ہونے والا ہے ،

ادھر اس سال نوکے آغازپرملک بھر میں آتش بازی ،فائرنگ اوردیگرغیراسلامی امورانجام دیئے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس سال کو پاکستان اوراہل پاکستان کےلیےخیروبھلائی کے طورپررہنے کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ کراچی ‏میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں سال نو کا ‏بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔جگہ جگہ آتشبازی کی جارہی ہے اور من چلوں کا ہلہ گلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں نئے سال کے آغازکے موقع پرجشن منایا گیا،پشاور کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ عوام بھی بہت پرجوش نظر آئے۔

کراچی میں بھی شاندار تقریب سجائی گئی، ڈانسنگ فاؤنٹین کا مظاہرہ بھی کیا گیا،شہر بھر سے آئے شہریوں نے رنگ رنگا نظارے دیکھے ۔میوزیکل سیشن منعقد ہوا تو نیو ائیر نائٹ کا مزہ دوبالا ہوگیا ،نجی ہاؤسنگ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شہر بھر سے آئے شہریوں نے سال نو کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں 2022کا آغاز ہوگیا، نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے۔

آسٹریلیا میں سال نو کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سڈنی ہاربر برج روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

شہریوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‏جارہا ہے۔

سال نو کی آمد پر مری میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ رش کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے کراچی ‏میں سی ویو اورملحقہ علاقےنوگو ایریا قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے صرف فیملیز کو ساحل پر ‏جشن منانےکی اجازت ہے۔

ادھر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نئے سال کےآغاز کے حوالے سے بڑی ہی اچھی بات کی ہے ان کا کہنا ہےکہ قمری اور شمسی سال دونوں نظام ہی اللہ کے ہیں بس ہمیں‌اپنے رب کو راضٰی کرنا چاہیے

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہی ، ان کا کہنا تھاکہ میں کئی سالوں سے یکم جنوری کی رات کو جاگتا ہوں اور اللہ سے ان تمام لوگوں کی مغفرت کیلئے آنسو بہاتا ہوں۔ جو لوگ اس رات کو گناہوں ساتھ گزار رہے ہیں، اور آئیں ہم اس رات کو گناہ کی بجائے توبہ کے ساتھ منائیں!

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں‌اپنے رب سے ڈر جانا چاہیے اس رات شرابیں پینے والے ، ناچ گانا کرنے والے کل اللہ سے کس منہ سے ملیں گے ،ہمٰیں‌ خیر کے کام کرنے چاہیں ، شر اور شراب جیسے امورہمیں اللہ کی رحمت سے دور کردیں‌گے اور ہمارے پاس اللہ کی رحمت کے سوا اور ہے کیا کچھ 1

Leave a reply