ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) غازی یونیورسٹی ڈیر غازیخان کے مستحق طلبہ کیلئے گورمانی فاونڈیشن لاہور نے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے . اس سلسلے میںفاونڈیشن اورغازی یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پہلے فیز میں یونیورسٹی کے متفرق شعبہ جات کے 15 طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ معاہدہ کے کاغذات پریونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن اور ڈائریکٹر مالی وظائف ڈاکٹر محمد راشد جبکہ گورمانی فاونڈیشن کی جانب سے کیریئر کونسلنگ آفیسرمنصور احمد نے دستخط کیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گورمانی فاونڈیشن کی طرف سے وظائف کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے مستحق طلباء و طالبات اپنی تعلیم کو بآسانی جاری رکھ سکیں گے.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں