پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت کی-
باغی ٹی وی: گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ جاوید محسود جیسے آفیسر ہمارے صوبہ کا اثاثہ ہیں مشکل حالات میں عوام کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے سپاہی نذر عباس ، مثل خان ، رضوان کی بھی عیادت کی ان کے لواحقین سے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنر خیبرپختونخوا نے وہاں زیر علاج دیگر فوجیوں کی بھی عیادت کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ
قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بگن فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر زخمیوں کی عیادت کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور زیر علاج تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی کی خیریت دریافت کی ،وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے بھی معلومات حاصل کیں ۔
امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
وزیر اعلیٰ زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
علی امین گنڈا پور نے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرز پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے-
بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا