گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی مسترد کر دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے-
خط کے متن میں کہا گیا کہ مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو-
خط میں کہا گیا کہ استعفیٰ میں گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-
دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری
پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا تاہم بعد ازاں سابق وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری محمد سرور کو عہدرے سے برطرف کر دیا تھا-