گورنر سندھ اور پنجاب کی ملاقات: وفاقی کردار اور صوبائی ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو

0
60

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں صوبوں کی ترقی اور وفاقی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی منصوبوں، بین الصوبائی ہم آہنگی، اور وفود کے تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق کا وژن صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر صنعتی علاقوں کی ترقی میں وفاق کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پنجاب سے وفود کے تبادلے کے ذریعے دونوں صوبوں کے درمیان تجربات اور اقدامات کا تبادلہ ممکن ہے، جو کہ مشترکہ ترقی کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں وفاقی فنڈنگ سے جدید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن سے صوبے کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے گورنرانیشیٹو کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی امور پر مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے اور دونوں صوبوں کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی راہیں ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Leave a reply