گورنر ہاؤس پنجاب کرائے پر دستیاب،کتنی فیس مقرر کر دی گئی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے گورنر ہائوس بزنس پلان کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹرگور نر ہائوس لان میں10 لاکھ روپے اوردر بار ہال میں5 لاکھ روپے سے کوئی بھی تقر یب کر سکے گا ۔شادی فوٹو شوٹ 50ہزار اور کمر شل فوٹو شوٹ کے چارجز10لاکھ روپے ہوں گے ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز گور نر ہائوس میں گائیڈیڈ ٹوروز بھی ہوسکیں گی۔کسی بھی تقریب کی بکنگ آن لائن گور نر ہائوس کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوسکے گی ہم کوشش کر یں گے گور نر ہائوس کے اخر اجات کو بزنس پلان کے ذریعے پورا کیا جائے ۔بزنس پلان کے تحت سیاسی جماعتوں کو گور نر ہائوس میں تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق گور نر ہائوس بزنس پلان دے رہے ہیں اور بزنس پلان کے ذریعے جو بھی پیسے آئیں گے وہ حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں جائیں گے ۔بزنس پلان کے تحت بکنگ کیلئے گور نر ہائوس کی ویب سائٹ www.governorhouse.punjab.gov.pkسے کی جائیگی اور ویب سائٹس پر جب بھی کوئی پروگرام کیلئے رابطہ کر یگا تواسکے بعد گور نر ہائوس کا عملہ خود ان سے رابطہ کر کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا مگر پیسے بنک کے ذریعے حکومت کے اکائونٹ میں ہی جمع ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گور نر ہاؤس کسی بھی شخص یا کمپنی سے نقد رقم وصول نہیں کر یگا۔ شادی فوٹو شوٹ کیلئے2گھنٹے کا وقت دیا جائیگا اور اسکے چارجز 50ہزارہوں گے اور گور نر ہائوس پویلین میں کمر شل ویڈیو شوٹنگ کے چارجز50لاکھ روپے ہوں گے ہفتہ اور اتوار کے روز 10/10افراد کے گروپس 1گھنٹے کیلئے فی کس 2ہزار روپے دیکر گائیڈیڈ ٹوروز کر سکیں گے جبکہ غیر ملکیوں کی چارجز فی کس6ہزار روپے ہوں گے جس میں انکو چائے اور کافی بھی دی جائیگی جبکہ گورنر ہائوس میں رفاعی اداروں کیلئے کسی بھی پروگرام کے چارجز50فیصد کم ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ علماء کانفر نس جیسی کانفرنسز کو بزنس پلان کے تحت اجازت دی جاسکتی ہے مگر کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسے یا کنونشن کیلئے گور نر ہائوس کے لان سمیت کسی بھی جگہ تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے ۔گور نر ہائوس ہائوس کے اخر اجات کے حوالے سے بہت باتیں کی جاتی ہیں تومیں آج بتانا چاہتاہوں کہ عملے کی تنخواہوں کے علاوہ صرف10لاکھ روپے گور نر ہائوس کے ماہانہ اخراجات ہیں جن کو ہم مسلسل کم کر رہے ہیں ۔ گور نر ہائوس میں ہفتہ اور اتوار کے روز سیر کیلئے آنیوالے افراد کیلئے کینٹین بنا رہے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء بھی موجود ہوں گے اور ہم کوشش کر یں گے کہ گور نر ہائوس سیر کیلئے آنیوالے افراد کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی مکمل فراہمی یقینی بنائیں۔

Shares: