انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا
گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اقلیتوں کے مسائل کا علم ہے ،70سال میں پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاوس میں سکھ برادری کا کنونشن ہورہا ہے،سارے مذاہب انسانیت کی عزت کرنا سکھاتے ہین، کسی کے ساتھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے
کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیومن رائتس کے حوالہ سے بات کرنی چاہئے انڈیا کی اپوزیشن میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کر رہی ہے، ہمیں انسان کو تکلیف، دکھ میں دیکھ کر ہمدردی کرنی چاہئے خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، گرونانک کی بھی یہی تعلیمات ہیں،
انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا، جب میں امریکہ کینیڈا گیا تو سکھ بھائیوں نے درخواست کی تھی کہ گرونانک کی جگہ کسی کمرشل جگہ کے لئے استعمال نہ ہو، میں نے واپس آ کر کرتارپور کا دورہ کیا تین ایکر گردوارہ کو 42 ایکڑ کا کر دیا گیا، 104 ایکڑ پر کسی جگہ کمرشل استعمال نہیں ہو گی، ننکانہ میں جب لوگ ریلوے سٹیشن سے اترتے تھے تو انہیں آگے جانے کے لئے سیکورٹی ایشو تھا ہم نے تین ماہ میں کوریڈور مکمل کیا ہے، کسی قسم کا سیکورٹی کا اب مسئلہ نہیں ہو گا ، اس کوریڈور کا نام بابا گرو نانک رکھ رہے ہیں.
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالج چار پانچ ایکڑ کا تھا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس کو دور کر دیں گے اور کالج کو فیسلٹیز کے لئے استعمال کریں گے، وہاں لگی وائرنگ کو بھی انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا، سیف سٹی کے تحت پورے لاہور میں کیمرے لگائے گئے ہیں، وہاں بھی کیمرے لگائے جائیں گے جس سے سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے
گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے