گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج، کہا خواب دیکھنا چھوڑیں ہمت ہے تو یہ کام کر کے دکھائیں

0
35

گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج، کہا خواب دیکھنا چھوڑیں ہمت ہے تو یہ کام کر کے دکھائیں ،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور اب حکومت معاشی مضبوطی کیلئے مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

لاہور۔23 نومبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کو یقین دہانی کروائی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دینگے،اسمبلیوں اور حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے ، پاکستان میں ا قلیتیں مکمل محفوظ ہیں مگر بھارت اقلیتوں کیلئے قتل گاہ بن چکا ہے،ہم احساس پروگرام سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کر نے کی پالیسی بنا رہے ہیں، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور اب حکومت معاشی مضبوطی کیلئے مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

وہ ہفتہ کے روز ایوان اقبال لاہور میں” پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس ”اور ایکسپو سنٹر لاہور میں 11ویں انٹیرئیر زپاکستان نمائش کی اختتامی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاسٹر اینڈ چرچ لیڈرز کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بنانے میں بھی اقلیتوں کا اہم کردار ہے اور کرسچین لیڈرز نے ہمیشہ مشکل وقت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے اور موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور گور نر ہائوس میں بھی اقلیتوں کا بھائی موجود ہے اور میرے دروازے تمام اقلیتوں کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں گوجرہ اور جوزف کالونی سمیت بہت سے ایسے واقعات ہوئے جن میں اقلیتیں نشانہ بنیں مگر اسکے باوجود اقلیتیں پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں اور میں انکو یقین دلاتاہوں کہ ہم اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے جو بھی پروگرام شروع کر یں گے انشاء اللہ ان میں کر سچین کیمونٹی سمیت تمام اقلیتوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائیگا

بعد ازا ں پاکستان فرنیچر کونسل(پی ایف سی)کے زیر اہتمام یہاں ایکسپو سنٹر میں منعقدہ 3 روزہ 11 ویں انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کے آخری روز پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کے ہمراہ مختلف سٹالز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنی پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور یہ اپنے بہترین اور جدید ڈیزائنوں کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔حکومت فرنیچر انڈسٹری کو ہر طرح کا تعاون اور مدد فراہم کرے گی تاکہ اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے اور اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ کے حالات اور صنعت کے تقاضوں کے مطابق اس مخصوص شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ استوار رکھے گی۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے بھی سر مایہ کار لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھرپور معاشی سر گرمیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسمبلی میں قانون سازی کے لئے حکومت سے تعاون کرے ہم نے اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی میں آ رڈیننس بھی واپس لئے اس لئے اپوزیشن سے قانون سازی کے لئے تعاون کی توقع ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنی آئینی مدت کریں گے اگر اپوزیشن کو زیادہ شوق ہے تو 2023 کے انتخابات کا انتظار کرے پھر ہم سے مقابلہ کرلیں۔

Leave a reply