گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو مبارکباد

0
38

گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو مبارکباد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس لاہور آمد ہوئی ہے

وزیر اعظم کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح کے ترقياتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال پر گفتگو. اسکے علاوہ گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم کو کشمیر الیکشن میں بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی. گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد متوقع اوورسیز کنوینشن میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی برادری نہ صرف بھرپور شرکت کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی بھی رکھتی ہے.مزید گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھونگ میں جاری مندر کی بحالی کے کام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا.

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل ہو گا، آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں گے دس بلین ٹری سونامی کے تحت میاواکی اربن فارسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب سے قبل وزیراعظم کو میاواکی اربن فارسٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ لاہور کے 53 مختلف مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جا چکے ہیں میاواکی جنگل عام درختوں سے 10 گنا تیزی سے نمو پاتا ہے اور یہ 100 کنال اراضی پر محیط ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گنجان آباد علاقے میں اتنا بڑا جنگل اگایا ہےیہ وہ لاہور تھا جس میں باغات تھے درخت تھے صاف ستھری آب و ہوا تھی لیکن دیکھتے دیکھتے لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔یہاں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی کا جنگل اگایا گیا ہے اور ہم اسے اس کے بانی پروفیسر کے نام سے منسوب کرتے ہیں ہ حال ہی میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے نامور سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان نے اپنی بقا کے لئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے اور کئی چیزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں، گرم موسم کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور یہ واپس نہیں آ سکتی ۔ دنیا میں جتنے بھی انسان بستے ہیں اگر ہم اب بھی پوری کوشش کریں تو شاید مستقبل میں بڑے نقصانات سے دنیا کو بچا سکتے ہیں ۔

Leave a reply