چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ،گورنر پنجاب نے کئے انعامات تقسیم

چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ،گورنر پنجاب نے کئے انعامات تقسیم
چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ لاہورجمخانہ کلب کے سلمان جہانگیر نے جیت لیا ،

اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاتح گولفررزمیں انعامات تقسیم کئے۔ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ واپڈا ملک میں پانی اور پن بجلی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی سرگرم عمل ہے واپڈا آنے والی نسلوں کیلئے میگا ڈیمز بنا رہا ہے میڈیا ان منصوبوں کو اجاگر کرے کھیلوں کے فروغ کیلئے واپڈا کی خدمات قابلِ تحسین ہیں دیگر سرکاری اداروں کو بھی واپڈا کی تقلید کرنی چاہیے

تین روزہ چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ میں پانچ مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے ،

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے چوتھی واپڈا گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلیے مشکل فیصلے کر رہی ہے۔ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جو ڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں وہ 2023 تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچیں گے لیکن جب مکمل ہونگے تو آنیوالی نسلوں کو فاٸدہ ہوگا،

Comments are closed.