گورنر پنجاب نے دورہ کراچی سے قبل کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی تنظیم اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی ہے
اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب کا لہنا تھا کہ بہت زیادہ نقصان والے چھوٹے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے بغیر کسی سود کے قرضے دیں گے۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کراچی میں مستحق خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن پیک دیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اب ہم امدادی سرگرمیوں کے لیے پنجاب سے باہر جا رہے ہیں۔اپنے بھائیوں کی مدد لے لیے کل کراچی جائیں گے۔ 10 ہزار چھوٹے گھروں کی مرمت کا ذمہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے لیا ہے۔ پنجاب کی بزنس کمیونٹی، مخیر حضرات ، حکومت اور عوام مشکل وقت میں اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ کراچی میں مشکل حالات ہیں ہم اپنے بھائیوں کے دکھ میں ہم ان کے ساتھ دیں گے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فرینڈز آف پاکستان کی کسی فلاحی تنظیم کا دکھی انسانیت کی خدمت کے سوا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔سیاست سے بالاتر ہو کر ہم سب کو مل کر کراچی میں کام کرنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم سب نے کورونا میں بھی مل کر کام کیا ہے اب کراچی میں بھی سب ساتھ ہوں گے۔ کراچی کی فلاحی تنظیموں سے بھی رابطے میں ہیں ان کے تعاون کے ساتھ سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ایک لاکھ راشن تقسیم کرنے کا ارادہ تھا لیکن خدا نے 16 لاکھ تقسیم کرنے کی ہمت عطا کی۔ کراچی میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کوئی حد متعین نہیں کی جتنا زیادہ ہو سکا کریں گے۔ اب صرف پنجاب اور لاہور نہیں پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی اس کار خیر میں ہمارے ساتھ ہے۔ مشکلات سے نمٹنے میں پاکستان کے عوام کبھی نہیں گھبرائے، جو قابل تعریف ہے۔ خدا نے اس قوم پر ہمیشہ رحمت کی ہے دعا ہے کہ مشکلات میں آسانی پیدا ہو۔ جو لوگ بھی اچھا کام کرتے ہیں انکی تعریف کرنی چاہئے ۔ پاکستان کے میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر فارم پر آگاہی مہم چلائی۔








