گورنر سندھ کی حکومتی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، پیر پگارا سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟

0
54

گورنر سندھ کی حکومتی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، پیر پگارا سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاؤس میں مسلملیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی۔ پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا۔

پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہئیں،صرف ایم کیوایم ہی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں،وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیراہم وزارت دی گئی،سوچ رہے تھے ملکی مفاد میں کس طرح آگے بڑھا جائے

پیرپگارا نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کےلیےبات چیت ہوئی ہے،ایک ماہ میں نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے،ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا،سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پیرپگارا کی جانب سے رہنمائی ملتی رہتی ہے،جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہیں،گیس کی بندش اور پانی کی قلت پر بات چیت ہوئی،گیس کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا،پیرپگارا کی باتیں سندھ کی بہتری کےلیے تھیں،کوشش ہےوفاق کاپیکج سندھ پر محیط ہو،سندھ ہمارے بہترین اتحادیوں میں سے ایک ہے،

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پیرپگارا جب بلائیں گے ضرور آوَں گا،یہاں کسی کو منانے نہیں آیا،کوئی روٹھا نہیں تو منائیں کسے؟سندھ میں کوئی تقسیم قابل قبول نہیں،وسائل کی کمی کے باوجود سندھ کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے،وزیراعظم اپنی محبت کے تحت سندھ کےلیے فنڈز دے رہے ہیں،وزیراعظم رواں ماہ کراچی کا دورہ کریں گے،کراچی کی 2بڑی شاہراہوں کا افتتاح کریں گے،

Leave a reply