گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے:گورنرپنجاب

0
49

لاہور:گورنرپنجاب نےکہا ہےکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے۔تفصیلات کےمطابق گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 20ویں کانووکیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرگورنرپنجاب نے کانووکیشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک قدیم تاریخی درس گاہ ہے جس سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سمیت کئی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی آپ کے اچھے کردار سے وابستہ ہے،آپ کو اپنی منزل کا معلوم ہونا چاہئے نہیں تو آپ زندگی میں کنفیوز رہیں گے۔گورنر پنجاب نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ریسرچ اور مطالعہ پر زور دیں، ہمیں سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ہمیں کسی کا آلہ کار بننا چاہیے۔

محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا سود کے نظام کے خاتمے کے لئے اقدام قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے حوالےسےدائراپلیں واپس لےلی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سود سےپاک بینکاری نظام معاشرے کواستحصال سےپاک کرنے،کمزوروں کوسہارا دینےاورارتکاز زرکوروکنےمیں معاون ثابت ہوگا۔

محمد بلیغ الرحمان نےکہا کہ کچھ عرصہ پہلے یہ بات بہت زیربحث رہی کہ چانسلرنے یونیورسٹیز میں سیاستدانوں کےآنے پرپابندی لگا دی ہےجوکہ درست نہیں ہے۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نےمزید کہا کہ میں ہمیشہ اس بات کےحق میں رہا ہوں کہ ہرکسی کی بات سننی چاہیےاوراس پرتحقیق کرنی چاہیے۔

Leave a reply