چونیاں : سموگ کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات ،کسانوں نےدھان کے باقیات کو آگ لگا کر دھوئیں میں اڑا دیئے

باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) سموگ کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات ،کسانوں نےدھان کے باقیات کو آگ لگا کر دھوئیں میں اڑا دیئے
تفصیل کے مطابق فصلوں کی باقیات اور بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے کے باعث سموگ میں اضافہ۔ آلودگی سے شہری سانس، گلہ، پھپھڑے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،محکمہ ماحولیات سمیت تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، کنگن پور اور دیگر علاقوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے کا کام عروج پر ہے کاشتکار دھان کاٹ کر بجائے جدید مشینری کا استعمال کریں اور اپنی باقیات کو تلف کریں انہیں آگ لگا دی جاتی ہے جس کے باعث دھویں کے بادل چھا جاتے ہیں جو آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ اسی طرح تحصیل بھر کے متعدد بھٹہ مالکان نے ابھی تک اپنے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل ہی نہیں بلکہ ناقص کوئلہ، لکڑی اور دیگر اشیاء بھٹہ میں جلاتے ہیں جو بھٹہ کی چمنی کے ذریعے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے لیکن محکمہ موسمیات کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے جبکہ اعلیٰ حکام نے سخت کاروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ شہریوں ناظم علی، فرید شریف، ارشاد بشیر و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر فیاض موہل سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران افسران کیخلاف سخت ایکشن لیں اور انسان صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے آلودگی پھلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ انسان آسانی سے سانس لے سکے۔

Leave a reply