وفاقی حکومت نے قومی بیانیہ مرتب کرنے کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرنے کی ذمہ داری نبھائے گی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے۔وزارت اطلاعات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔اقلیتی برادریوں کو بھی کمیٹی میں مناسب نمائندگی دی گئی ہے، جبکہ صوبائی و علاقائی پیغام امن کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرز، منظور شدہ مدارس بورڈز کے نمائندگان، وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکریٹریز، اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیمات بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں تفصیلی ٹی او آرز مرتب کرے گی، جنہیں بعدازاں "نیشنل کمیٹی آن نیریٹو بلڈنگ” کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ حمیرا قتل کیس: فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے معمہ مزید گہرا کر دیا

اسرائیل کے صنعا اور الجوف پر فضائی حملے، حوثیوں کا طیارے پسپا کرنے کا دعویٰ

پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

Shares: