گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری خط کے مطابق، 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے دو مختلف استعفے موصول ہوئے ہیں، جن پر غیر مشابہ اور مختلف دستخط ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور 15 اکتوبر کی شام پشاور واپس آئیں گے، لہٰذا وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس آئیں تاکہ استعفوں کی درستگی اور اصلیت کی تصدیق کی جا سکے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ خط پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے دستخط موجود ہیں اور اس کی تاریخ 12 اکتوبر 2025 درج ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی چھ روزہ دورہ پرپاکستان پہنچ گئے
کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق، 3 لاپتہ
پیر کی صبح سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا،حماس