کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاند رات کو گورنر ہاؤس سندھ میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام ہو گا۔
باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے بہادرآباد پہنچے جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کی اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ جاؤں گا اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا۔
گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ
انہوں نے کہا کہ ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔ چاند رات کو گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام کیا گیا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا پولیس حکام کے مطابق سیکيورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیاحادثہ ڈيفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سیکيورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے-
حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال