صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس دوران گورنر نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کے بھائی شکیل احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مشتاق احمد خان سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔
گورنر نے تعزیت کے دوران کہا کہ "اس واقعے پر انتہائی افسوس ہوا ہے اور میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صوابی کی عوام کا دکھ اور غم دل سے محسوس کیا ہے اور ان کے ساتھ ہر مرحلے پر ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
دورے کے دوران، رکن قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل اور پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے تعزیت کا اظہار کیا۔