لاہور:گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں ،
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی انہوں نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وزیراعلیٰ نے گورنر کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے اس لیے اب گورنرپنجاب کی طرف سے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کے منصب ہٹایا جاتا ہے
گورنر کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ڈی نوٹیفائی قرار دیے جانے کے خلاف عدالت جائے گی اور قانونی طور پر پرویز الہیٰ آج کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پنجاب کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا پے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب کابینہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گےنوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، اس نوٹی فکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے
یاد رہے کہ اس سے پہلے رانا ثنااللہ کہہ چکے تھے کہ آج رات چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آج رات ڈی نوٹیفائی کیلئے ڈیکلریشن جاری کریں گے، لیٹر ایشو ہوتے ہی پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، یہ خبر ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیدیں گے۔
Since CM has refrained from obtaining Vote of Confidence at the appointed day and time therefore he ceases to hold office. Orders issued this evening pic.twitter.com/ZWnK376DfP
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) December 22, 2022
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دے دیا ہے، سبطین خان کو ان کی غلطی کی اصلاح کیلئے دیا گیا ٹائم گزر گیا۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اب اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ آج رات تک گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ڈکلیئریشن جاری کریں گے، لیٹر ایشو ہوتے ہی پرویزالہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خبر ہے ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی استعفیٰ دے دیں، پرویز الٰہی کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گورنر ہاؤس پر احتجاج میں 500 سے 700 آدمی تھے، میں نے وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کرنے کی بات نہیں کی تھی۔