مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر...

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے بتایا کہ 24دسمبر2024 ء کی شام ساڑھے سات بجے گورنرہائوس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا اس ضمن میں ثقافتی رنگوں سے مزین تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا جائے گا۔ ڈاکیومنڑی بھی نشر کریں گے۔ فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ ہوگا اور ملک کے معروف گلوکار پرفارم کریں گے۔ہر قومیت کی ثقافت کو گورنر ہائوس میں منایا گیا۔مذہبی تہوار ، دیوالی ، بابا گرونانک کا جنم دن بھی گورنرہا?س میں منایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہاکہ راحت فتخ علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر سے با ت چیت جار ی ہے۔ کلچر ڈے میں شرکت کے لئے گورنرہائوس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری روح کا حصہ ہے۔گورنرہائوس کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ گورنرہائوس میں تمام لوگوں سے برابری ، حسن اخلاق اور محبت کا برتائوکیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی و معاشرتی مسائل سے پریشان افراد کی گورنرہائوس میں دلجوئی کررہے ہیں۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہیلو کراچی ڈاٹ کام جلد لانچ کر رہے ہیں۔ شہر کے مسائل پر آواز اٹھائوں گا۔ مسائل کے حل کے لئے ہر ایک کے ساتھ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر سے حادثات کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ جلد علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جا رہا ہوں انشاء اللہ وہاں کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پارا چنار میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت ہے اس لئے اپنے اس دورہ میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات بھی ساتھ لے کر جاوں گا۔

وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چہت

کرم میں ستی گندم دینے کا فیصلہ، اپیکس کمیٹی اجلاس طلب