گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا اعلان

0
59

کراچی: گورنر سندھ نے عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوام سے ملاقات کرنے اور رمضان المبارک کی بارہویں سحری کے لیے سرجانی ٹائم پہنچے، وہاں موجود لوگ گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے اور ان کا پرجوش استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں-

گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنا بوریا بستر گول کر لیں، عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کےخلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔

انہوں نے کہا خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کے انتظام پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے، اعتراض کرنے والے سن لیں خواتین کو چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔

جیکب آباد میں پولیس پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

واضح رہےکہ بہادرآباد میں سحری کےدوران کامران ٹیسوری کی جانب سےاعلان کیا گیا تھاکہ گورنر ہاؤس سندھ میں چاند رات کو خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کا انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا تھا کہ ہر جگہ جاؤں گا اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں،تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا …

Leave a reply