لاہور (رپورٹ علی ابنِ سلامت) ینگ جرنلسٹس سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے ساتھ مل کر ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جس میں ٹیلی ویژن کے مستقبل، مستقبل میں اے آئی کی اہمیت، میڈیا جرنلزم اور میڈیا کے مستقبل کے منظر نامے پر فکر انگیز پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ جو خاص طور میڈیا طالب علموں کے مستقبل کو نکھارنے کیلئے تھا۔
خصوصی مہمانوں میں اینکر پرسن جویریہ زید، عمران ثناء اللہ اور دیگر شامل تھے، جویریہ نے میڈیا میں مشکلات کے ساتھ طالب علموں کو محنت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جہاں میڈیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا سامنا ہے وہاں محنتی لوگوں کیلئے مواقع موجود ہیں، ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کے موقع پر صحافیوں کو درپیش چیلنجوں اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی، اس سیمنار میں میڈیا جرنلزم سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تجربہ کار پریکٹیشنرز سے سیکھنے کا ایک موقع ملا۔ مختلف لوگوں کی جانب سے اظہار ہمدردی اور خیالات کا اظہار کیا گیا کہ آزادی اظہار رائے پر ترجیح ہونی چاہیے، دوسری جانب میڈیا کو معلومات کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا۔ سینئر صحافیوں کی جانب سے میڈیا جرنلزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کے اس سیمینار میں موجود فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر منیبہ فاطمہ، ڈاکٹر علی بہادر، محترمہ اقدس وحید، محترمہ گل بانو اور محترمہ جویریہ شامل تھیں، جن کی موجودگی نے طلباء میں ایک حوصلہ شکن اقدام کا سہارا پیدا کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں سیکھنے کیلئے اساتذہ کا سہارا طالب علموں کو تقویت دیتا ہے۔ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے کا یہ دن نوجوانوں میں صحافتی ہم آہنگی، صحافتی اصولوں، میڈیا کی اہمیت اور مستقبل میں جرنلزم کی اہمیت پر ختم ہوا۔ میڈیا ٹیلی ویژن ڈے کا عالمی دن اس لیے بھی اہم تھا کہ اس دن پوری دنیا میں یہ جشن منایا جا رہا تھا۔








