تلہ گنگ: خوشحال گڑھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بجلی کی سہولت سے محروم

تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) یونین کونسل کوٹگلہ کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بجلی کی سہولت سے تاحال محرومبچے اندھیرے میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور، محکمہ تعلیم سمیت اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بن گئے۔
یونین کونسل کوٹگلہ کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ میں موجود اکلوتا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جس کو اپگریڈ کرکے مڈل کا درجہ تو دے دیا گیا اور سکول کی نئی بلڈنگ بھی بنا دی گئی مگر سکول کی نئی بلڈنگ تاحال بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، واپڈا کی جانب سے عارضی طور پر لگائے گئے کنکشن کو بھی کاٹ دیا گیا، جس کے باعث بچے اندھیرے میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں اور پینے کا پانی تک گھروں سے لانے پر مجبور ہیں، اہلیانِ علاقہ نے محکمہ تعلیم سمیت مقامی سیاسی نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے جلد از جلد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خوشحال گڑھ کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply