حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرا دیا
کراچی : وفاقی حکومت نے غریبوں کی پر ایک اور بم گرا دیا.ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
سندھ حکومت ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کے لئے خط لکھ دیا.ودھ ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا
اس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹرشن فیس 3 ہزار 4 سو روپے ہے.ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 9 سو روپے ہو جائے گی .رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا .رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزارای سو سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی