مزید دیکھیں

مقبول

شوہر نے بیوی کی اس کےبوائےفرینڈ سے شادی کروادی

بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے...

کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے دریائے سندھ پر متنازعہ 6...

افغان طالبان نے امریکی خاتون قیدی کو رہا کردیا

افغان طالبان نے رواں برس قید ہونے والی...

آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آیا ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان، شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ...

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے وفد کا گورنمنٹ گرو نانک ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے وفد نے رائے سلطان بھٹی کی سربراہی میں گورنمنٹ گرو نانک ہائر سیکنڈری اسکول ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ وفد نے اسکول کی تاریخی عمارت، لائبریری، سائنس روم اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عبدالسلام طیب نے وفد کو ادارے کی تاریخی اہمیت اور اس کے تعلیمی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں کئی نامور شخصیات زیر تعلیم رہی ہیں، جن میں سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ اور موجودہ صوبائی وزیر اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑا شامل ہیں۔

پرنسپل کے مطابق یہ اسکول علاقے کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو شاندار تاریخی ورثہ رکھتا ہے۔ اس کی تعمیر 1922 میں شروع ہوئی اور 1928 میں مکمل ہوئی۔ اسکول کے ڈیزائن میں سکھ ثقافت کے اثرات نمایاں ہیں۔ ابتدا میں اس کا نام "خالصہ ہائی اسکول” رکھا گیا تھا، جسے 1959 میں "گورنمنٹ گرو نانک ہائی اسکول” کا نام دیا گیا۔

وفد کو بتایا گیا کہ اسکول کی عمارت منفرد طرز تعمیر کی حامل ہے۔ اگر سامنے سے دیکھا جائے تو اس کی شکل انگریزی حرف "E” سے مشابہت رکھتی ہے، جبکہ اوپر سے دیکھنے پر یہ انگریزی حرف "H” کی صورت میں نظر آتی ہے۔ اسکول کے نقشے کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ گرمیوں میں بھی یہاں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، جبکہ کھلی راہداریاں اور وسیع و عریض کمرے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

گورنمنٹ گرو نانک ہائر سیکنڈری اسکول نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اعلیٰ روایات کا امین ہے۔ اسکول کے طلباء لاہور بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے رہے ہیں، جس کا ثبوت اسکول کے اعزازی بورڈ پر درج نمایاں نام ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے وفد نے اسکول کی شاندار تعلیمی خدمات اور تاریخی اہمیت کو سراہا اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں