پاکستان کے ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا، وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل میدان میں آ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کی فیس 50 روپے رکھی گئی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد یہ حکم نامہ منسوخ کر دیا
سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے حوالہ سے زرتاج گل میدان میں آ گئیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کے حوالے سے سی اے اے سےمعلومات حاصل کی ہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنےکا فیصلہ سعودی حکومت کاہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی ہے،
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنےکامقاصد مسافروں کےسامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے،
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا تھا کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی . اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی بھگتنی ہو گی ,قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں . پاکستان پلاسٹک بیگ سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں 7ویں نمبر ہے .جو کہ ایک انتہائی پریشان کن خبر ہے. اس قانون کا اطلاق پورے ملک میں کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی فضاوں کو خطر ناک اثرات سے بچایا جاسکے .