حکومت کو عدالتی سائلین کا خیال آ ہی گیا، وزیراعظم کا بڑا حکم

حکومت کو عدالتی سائلین کا خیال آ ہی گیا، وزیراعظم کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائلین کےعدالتی مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان نےعدالتی سائلین کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت پیش کردی .

یہ مجھ سے نہیں عدالت سے پوچھیں، کس سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ایسا کہا؟

وفاقی وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ جبکہ سیکریٹری قانون وانصاف،سیکریٹری داخلہ وفنانس کمیٹی رکن ہوں گے، کمیٹی کوایک ماہ میں تجاویزوزیراعظم آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عدالتوں کی بہتری کیلیے تعاون کرے گی،وزیراعظم اور کابینہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار سے آگاہ کیا وزیراعظم نے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے،وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی بینچ اور بار میں پل کا کردار ادا کرے گی

Comments are closed.