حکومت کومعلوم نہیں تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیسے کرنے ہیں، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حکومت کی نااہلی کا نقصان اٹھا رہے ہیں،مقامی ایکسپورٹرز کی بات سننے کی ضرورت ہے،پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑا تھا،پاکستان کی معیشت پر اپنے ملک کے ماہرین کو سننا ہوگا،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ غیر ملکی اقتصادی ماہرین پاکستانی معیشت سے متعلق زیادہ نہیں جانتے،غیرملکی ماہرین کی قابلیت پر شک نہیں،زمینی حقائق سے ناواقف ہیں،حکومت کومعلوم نہیں تھا،آئی ایم ایف سےمذاکرات کیسے کرنےہیں،2018میں ہمیں معلوم تھا معاشی بحران کی طرف جارہے ہیں،حکومت نےآئی ایم ایف کے سارے مطالبات تسلیم کیے،معاشی صورتحال کامقابلہ کرنےکیلئےحکومت نےکوئی منصوبہ بندی نہیں کی،معاشی بحران پرحکمران کنفیوژن کاشکارہیں،عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے،حکومتی ٹیم کو ملکی اقتصادی مشکلات کا اندازا نہیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مزدور طبقے سے پوچھیں کیسے زندگی گزار رہے ہیں،حکومت نے اپنے استحکام کے لیے ایسے اقدام اٹھائے جس سے نقصان ہوا،عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں،پیپلزپارٹی نےبھی آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کیے تھے،حکومت نے پاکستان کے دوست ممالک پرزیادہ انحصارکیا،مشکل فیصلوں میں غریب عوام کاخیال رکھناچاہیے،مشکل فیصلوں میں غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کیاجائے ،غریب اورمحروم عوام کو ریلیف دینا ریاست کا کام ہے ،آج عوام منہگائی کےسونامی میں ڈوب رہے ہیں

Shares: