حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ اہم خبر

0
36

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن سے رابطہ ہوا ہے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کوٹیلی فون کیا ہے ،چیئرمین سینیٹ نے نیئر حسین بخاری سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا.

آزادی مارچ میں افغان طالبان بھی پہنچ گئے….خبر نے کھلبلی مچادی، ن اور پی پی پریشان

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

نیئر حسین بخاری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جواب دیا کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ رہبرکمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا،حکومت بتائے کس معاملے پرمذاکرات کرنا چاہتی ہے؟ اپوزیشن جماعتیں اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گی،

غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

حکومتی اوراپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں میں آج رات ملاقات کا امکان ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کےاستعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا ، حکومتی کمیٹی کے مطابق وزیراعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوگی،

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

تحریک انصاف نے بھی آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، اگر آزادی مارچ کے شرکاء نے حکومتی معاہدے کی پاسداری کی تو سب کچھ ٹھیک رہے گا لیکن اگر خلاف ورزی ہوئی تو پھر قانون کا استعمال ہو گا، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ دھرنے والے بیٹھے رہیں کھانا ختم ہو گا تو بھجوا دوں گا لیکن این آر او کسی صورت میں نہیں دوں گا.

Leave a reply