حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچرے پرلوگوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،لوگ ہرآئے روز مررہے ہیں حکومت کیا کررہی ہے ؟ ہر روز اغوا کے کیسز ہورہے ہیں ،اقدامات کہاں ہورہے ہیں ؟
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 8،8 لاشیں دفنا دی جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،کراچی میں ڈینگی ،نگلیریا ،کانگو وائرس ،گٹر میں بچوں کے گرنے اورکتے کا شکار ہوکرمرتے ہیں،حکومت اپنا کام نہیں کررہی اورکچرے پرلوگوں کو گرفتار کررہی ہے ،حکومت پھر کچرا نہ اٹھانے والوں کو بھی گرفتار کرے ،
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کراچی میں کہاں سے حکومت اچھا کام کررہی ہے،
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،