گورنمنٹ کا بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ
قصور
محکمہ ماحولیات کی طرف سے 7 اکتوبر سے بھٹہ خشت بند کرنے کی ہدایت،دو ماہ بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ میں کمی واقع ہو سکے
بھٹہ مالکان کی عوام کو چھری پھیرنے کی تیاری
تفصیلات کے مطابق سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی سموگ سے بچنے کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب نے بھٹہ مالکان کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی رو سے 7 اکتوبر سے 7 دسمبر تک بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ کم سے کم پیدا ہو اور لوگوں کی صحت متاثر نا ہو مگر دوسری طرف بھٹہ خشت مالکان جو کہ پہلے ہی لوگوں کو چھری پھیر رہے ہیں،نے لوگوں کو مذید چھری پھیرنے کا عہد کر لیا ہے واضع رہے اینٹ اول کا سرکاری ریٹ 7500 روپیہ مقرر ہے مگر بھٹہ خشت مالکان 10500 روپیہ دے رہے ہیں جبکہ اینٹ کا کرایہ الگ سے ہے
اس بابت لوگ سخت پریشان ہیں کہ اب چلتے بھٹوں سے اینٹ 3 ہزار روپیہ مہنگی مل رہی ہے جب بھٹے بند ہو گئے تو بھٹہ خشت مالکان مذید مہنگی کر دینگے جسے کنٹرول کرنا گورنمنٹ کے بس کی بات نہیں