قصور
ضلع کے سب سے بڑے اور سب سے قریبی گاؤں کھارا کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے گراؤنڈ کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا گیا،حکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے قریبی گاؤں کہ جس کا فاصلہ قصور بائی پاس سے محظ 1 کلومیٹر سے بھی کم ہے اور جس کی آبادی 40 ہزار نفوس سے بھی زیادہ ہے اور جس گاؤں سے سابق چیف سیکرٹری و صوبائی محتسب اعلی پنجاب محمد احمد بھٹی مرحوم اور موجودہ کئی بڑے بڑے افسران کا تعلق ہے ، اس گاؤں کے واحد اکلوتے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کے گراؤنڈ کو صاف ستھرا پنجاب کے عملے نے کچھ عرصہ قبل ڈمپنگ پوائنٹ بنایا جہاں گندگی نے اپنا راج جما لیا
اس ڈمپنگ پوائنٹ کی بدولت اہلیان علاقہ نے بھی کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کر دیا جس کے باعث گراؤنڈ کی دیوار ختم ہو کر ملحقہ کالونی و نجی زرعی زمینوں سے جا ملی ہے
اس گراؤنڈ میں اس قدر تعفن اور بدبو ہوتی ہے کہ پاس سے گزرنے والوں کا سانس مشکل سے نکلتا ہے اس بدولت اس گراؤنڈ میں بچے کیا خاک کھیلیں گے؟
نیز قریب واقع جوہڑ بھی گراؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی بدولت گراؤنڈ نا ہونے کے برابر رہ گیا ہے اور گراؤنڈ کا وجود خطرے میں ہے جو کہ انتہائی لمحہ فکر ہے
اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی سے فوری نوٹس لے کر بچوں کے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی اور گراؤنڈ کی چار دیواری کو دوبارہ تعمیر کروا کر بچوں کے گراؤنڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے