چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں آزادی کے حوالے سے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونیاں میں شاندار آزادی سیمینار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس سیمینار کی نقابت پروفیسر علی بابر صدر شعبہ پنجابی نے کی۔ تلاوت و نعت کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عمر فاروق اور پروفیسر محسن علی حسرت نے حاصل کی۔ محمد عادل نے ملی نغمہ پیش کیا۔

اس سیمینار میں محمد عامر بٹ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، پرنسپل پروفیسر محمد خالد بابر، پروفیسر ڈاکٹر خاور خورشید، پروفیسر عبدالقیوم شاد،پروفیسر علی بابر، پروفیسر افتخار حسین، حافظ محمد عمر فاروق اور سید حسن رضا نے خطاب کیا اور آزادی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اپنا اپنا نقظہ نظر پیش کیا۔

آزادی سیمینار میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آزادی سیمینار سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور سیمینار کے بعد آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی

Shares: