باجوڑ میں ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین، مشران اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔

جرگے میں شہدائے باجوڑ کے لیے دعا کی گئی اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عوام علاقہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی دہشتگرد یا خارجی کو اپنے علاقوں میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ جرگے کو سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مکمل اعتماد میں لیا گیا۔ خوارج کی جانب سے مساجد کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی جرگے میں پیش کیے گئے۔

جرگے نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ: خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا تاکہ امن و امان یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Shares: