فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا

قلعہ بالاحصار میں منعقد گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی،جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا، جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا،گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے،قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، قلعہ بالاحصار کا یہ اجتماعی جرگہ قبائلی عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد کی نئی مثال بن گیا،جرگے کا اختتام قومی اتحاد اور علاقائی استحکام کے حوصلہ افزا پیغام کے ساتھ ہوا

Shares: