سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ،صدر پریس کلب، عہدیداران و ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے زبردست اظہار تشکر

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سرگودھا پریس کلب کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔گرانٹ کا چیک گذشتہ روز صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے وزیر اعلیٰ ہاو¿س لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران وصول کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات مرتضے سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔

مہر آصف حنیف اور رانا ساجد اقبال نے وزیراعلیٰ کو سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام کے لئے درخواست پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا کہ صحافی کالونی سرگودھا کے صحافیوں کا حق ہے اور اس کے قیام کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر پنجاب کے دیگر پریس کلبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھیں اور ملکی سلامتی، معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آنے والا دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اب اخبار اور ٹی وی کا دور ختم ہو رہا ہے۔صحافی ڈیجیٹل میڈیا کی تربیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان گرانٹس سے پریس کلبوں میں جدید طرز کے سٹوڈیو اور الیکٹرونکس انسٹرومنٹ وغیرہ خریدے جائیں۔اس سے نہ صرف انہیں اپنی آواز بلند کرنے اور مسائل کی نشاندہی کا موقع ملے گابلکہ انہیں خدمات کا بہتر معاوضہ مل سکے گا۔

وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر پنجاب بھر کے پریس کلبوں میں 9کروڑ 45 لاکھ روپے گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ صدر مہر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے وفاقی وزیر مرتضے سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات حامد میر کو سرگودھا پریس کلب آمد کی دعوت دی۔انہوں نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہہ وہ جلد یہ دورہ کریں گے۔

صدر کلب نے سرگودھا پریس کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صحافیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک کے تعاون کو بھی سراہا۔

سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ کی گرانٹ کا چیک موصول ہونے پر عہدیداران اور ممبران کلب نے وزیر اعلیٰ اوروفاقی و صوبائی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی دفعہ کسی وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

Shares: